ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تنگنگنڈی بندرگاہ پر پاکی صفائی پروگرام : بندرگاہ صاف شفاف رہے گی تو ماہی گیری میں زائد منافع ہوگا

بھٹکل تنگنگنڈی بندرگاہ پر پاکی صفائی پروگرام : بندرگاہ صاف شفاف رہے گی تو ماہی گیری میں زائد منافع ہوگا

Wed, 30 Jan 2019 21:31:32    S.O. News Service

بھٹکل:30؍جنوری (ایس او نیوز) ماہی گیری کی سرگرمیوں اور کاموں کو انجام دینےکے دوران پاکی صفائی کا خاص خیال رکھنے نٹ فش کے ریاستی آفیسر نارائن کے اے نے تلقین کی۔

وہ یہاں نٹ فش ایمپیڈا اور اسکوڈوس ادارے سرسی کے اشتراک سے تعلقہ کے تنگنگنڈی بندرگاہ پر منعقدہ بندر صفائی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ماہی گیروں کے لئے بندرگاہ ایک گھر کی طرح ہے ، بندرگاہ کو صاف شفاف رکھنے سے معیاری ماہی گیر کرتے ہوئے زائد منافع کماناممکن ہوگا اور اطراف کے لوگوں کی صحت بھی اچھی رہنے کی بات کہی۔ تنگنگنڈی ماہی گیر محاذ کے ممبر کرشنا موگیر ، بابو موگیر، زین الدین احمد بنگالی ، منجوناتھ موگیر موجود تھے۔ اسکوڈ ویس ادارے کے زونل آفیسر امیش مراٹھی  نے استقبال کیا  تو ندھی نائک نے نظامت کے ساتھ شکریہ کے فرائض انجام دئیے۔


Share: